ماتلی: بڑھتی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف پی ٹی آئی شہری ایکشن کمیٹی کی قیادت میں احتجاجی ریلیاں

ماتلی (رپورٹ ایم آر گدی جانو ڈاٹ پی کے) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف ماتلی میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ مختلف تنظیموں، بشمول پی ٹی آئی شہری ایکشن کمیٹی اور دیگر شہریوں کی قیادت میں ریلیاں نکالی گئیں جو پھلکارا چوک سے شروع ہو کر پریس کلب پہنچی جہاں شدید نعریبازی کے ساتھ وفاقی حکومت پر تنقید کی گئی۔ مظاہرین نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بے روزگاری نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں، کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں اور چھوٹے کاروبار بند ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جس سے معاشرتی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے فوری اقدامات کرتے ہوئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button