بدین: یتیم لڑکی کا گھر پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین کے رحیم ڈنو سومرو محلے کی رہائشی مرحوم ہاشم عمرانی کی یتیم بیٹی ثانیہ نے اپنے گھر پر قبضے کے خلاف بدین پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کے سامنے فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی نیاز جونیجو اور اس کا بیٹا ندیم جونیجو اسے زبردستی اس کے آبائی گھر سے نکال چکے ہیں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس نے اس قبضے کے خلاف ماڈل تھانہ بدین میں این سی بھی درج کروائی ہے، لیکن پولیس کی جانب سے اب تک کوئی عملی مدد فراہم نہیں کی گئی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس دنیا میں اس کا کوئی سہارا نہیں، وہ اپنے رشتہ داروں کے اسی ایک گھر میں رہتی تھی جس پر اب بااثر افراد نے قبضہ کر لیا ہے اس نے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے فوری طور پر اس کا گھر واپس دلایا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔ اس نے خبردار کیا کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ پریس کلب کے سامنے خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لے گی، جس کی ذمہ داری ملزمان اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔



