بدین: کھوسکی کے قریب بھٹی برادری کا مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)کھوسکی کے قریب گاؤں اسحاق بھٹی، جمون بھٹی کے رہائشی حاجی محمد بھٹی، علی اکبر بھٹی، علی نواز بھٹی، میر محمد بھٹی اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری برادری کے مخالف ممتاز بھٹی، مامو بھٹی، غلام حسین بھٹی، نواز بھٹی، اسماعیل بھٹی، یاسین بھٹی، نظیرو بھٹی اور دیگر نے ہمارا جینا دوبھر کر دیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ ہم پر جھوٹے مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں اور ہمارے گھروں پر مسلح افراد لا کر ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم برادری کے وڈیروں کی غلامی نہیں کرتے، جس کی سزا ہمیں دی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور برادری کے وڈیرے روزانہ حملے کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ کوسکی پولیس کو بار بار اطلاع دی گئی ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے، مگر پولیس وڈیروں کے کہنے پر ہم پر جھوٹے مقدمات درج کر کے ہمیں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی نمائندوں کے پاس بھی گئے، مگر برادری کے بااثر وڈیرے ہونے کی وجہ سے سیاسی نمائندوں نے بھی ہماری ایک نہ سنی انہوں نے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button