قتل کے ذمہ دار کو گرفتار کیا جائے، چھاچھرو میں نہڑی برادری کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی)تعلقہ چھاچھرو کے گاؤں بھونیو درس میں نہڑی اور درس برادری کے درمیان کچھ ماہ قبل ہونے والے جھگڑے میں قتل ہونے والے انور علی نہڑیو کے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف گزشتہ روز منٹھار نہڑیو اور محمد حیات نہڑیو کی قیادت میں چھاچھرو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا۔

مظاہرین نے کہا کہ چھاچھرو پولیس ملزم محمد یامین درس کو گرفتار نہیں کر رہی۔ مظاہرین نے زوردار نعرے بازی کرتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی تھرپارکر سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے، بصورت دیگر مٹھی اور عمرکوٹ میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جھگڑے میں انور نہڑیو زخمی ہوا تھا، جسے حیدرآباد کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ اس کا مقدمہ درس برادری کے 8 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ پولیس 7 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے، جبکہ ایک ملزم تاحال مفرور ہے۔

مزید خبریں

Back to top button