دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کے باہر احتجاج

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کے باہر احتجاج۔لبنانی دارالحکومت بیروت میں امریکی سفارتخانے کے اطراف غیر معمولی سرگرمیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔سفارتخانے کی جانب تیزی سے بڑھتے ٹرک دیکھے گئے جبکہ کچھ دیر بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ تاہم واقعے کی سرکاری سطح پر تصدیق یا تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔بغدار میں بھی امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرے شروع ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کے بعد عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور گرین زون کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔



