بدین: با اثر زمیندار کے ہاتھوں ہاری کیلاش کولہی کے قتل کیخلاف احتجاجی دھرنا جاری، ٹریفک مکمل بند

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین کے با اثر زمیندار سرفراز نظاماڻي کے ہاتھوں قتل کیے گئے ہاری کیلاش کولہی کے لواحقین اور مختلف سیاسی جماعتوں وکلاء کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں سے بھی زیادہ سے پیر چوک بدین پر احتجاج اور دھرنا جاری ہے جس کے باعث بدین حیدرآباد کراچی اور کی ٹریفک کی آ مدرفت بند ہے سینکڑوں گاڑیاں 24 گھنٹوں سے کھڑی ہیں گزشتہ رات دیر تک ایس ایس پی قمر رضا جسکانی اور ڈی سی یاسر بھٹی اور مقتول کیلاش کولہی کے لواحقین کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں آج صبح ہو تے ہی سندھ بھر سے کولہی برادری سمیت ہندو برادری کے لوگ دھرنے میں دور جق دور پہنچ رہے ہیں



