تحریک انصاف کے مستعاراحتجاجی انجن میں’’فیول‘‘کے بھی پیسے نہیں!

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے احتجاجی تحریک’’آؤٹ سورس‘‘کردی۔تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک آؤٹ سورس ہونے کے باوجود بھی اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق تحریک کو چلانے کیلئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کا انجن تو موجود ہے لیکن اسے چلانے کیلئے’’فیول‘‘دستیاب نہیں،ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ تحریک انصاف کی سٹریٹ موومنٹ کے باوجودپی ٹی آئی کے کارکن پنجاب بالخصوص لاہور سے نکلنے کو تیار ہی نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان بنیادی طور پر غیر فعال ہے،ڈیڑھ سال میں صرف اکا دکا کانفرنسز تک ہی محدودرہی ہے،تحریک انصاف کی اندرونی لڑائیاں بھی کاز کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
تحریک انصاف کی سٹریٹ موومنٹ کا کیا نتیجہ نکلے گا؟۔مزید جاننے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔




