تھر کول بلاک 2: ڈرائیوروں کا احتجاج،انتظامیہ کی دھمکیاں،ملازمین کا کھانا بند

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)  تھر کول بلاک 2 میں ڈمپر ڈرائیوروں کا احتجاج، کوئلہ انتظامیہ انتقام پر اتر آئی، ملازمین کا پانی، چائے اور کھانا بند، نکالنے کی دھمکیاں

تفصیلات کے مطابق تھر کول بلاک 2 میں ڈمپر ڈرائیوروں کا احتجاج رات بھر جاری رہا۔ انتظامیہ نے اپنی انتقامی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے انہیں بے روزگار کرنے کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ پانی، کھانا اور چائے بھی بند کر دی ہے جس کے باعث تمام ملازمین رات بھر پھنسے ہوئے ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے اور جانوروں کی خوراک دی جاتی ہے، ہم نے اپنے مطالبات تحریری طور پر دیے ہیں، ہم سے ایک ہفتے میں حل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، اب کھانا بند کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بے روزگار کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور تھر کول انتظامیہ کو لگام دی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button