لندن میں ہزاروں افراد کا فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج،اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی
لندن پولیس نے کئی احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کرلیا

لندن(نیٹ نیوز)لندن میں ہزاروں لوگ فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر آگئے،اسرائیلی حکام اور برطانیہ کی حکومت میں احتجاجی مظاہروں کے باعث کھلبلی مچ گئی۔گزشتہ روز صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستان اور لندن سمیت پوری دنیا میں اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
لندن میں ہزاروں افراد اسرائیلی بربریت کیخلاف سڑکوں پر آگئے اور نعرے لگانا شروع کردیئے،مظاہرین نے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔اس موقع پر برطانوی پولیس کی بڑی تعداد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے موجود تھی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن پولیس نے کئی احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔



