حکومت نے بیرون ملک ویزے کے خواہش مند پاکستانی کیلئے فراڈسسٹم ختم کردیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)حکومت نے بیرون ملک ویزے کے خواہش مند پاکستانی کیلئے فراڈسسٹم ختم کردیا اور کیش ادائیگیوں پرپابندی عائد کردی۔
پروٹیکٹر سمیت کسی بھی سرکاری یا متعلقہ عمل کیلئے فیس یا چارجز کی نقد وصولی ختم کردی گئی ہے۔بیورو آف امیگریشن نے اس ضمن میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق بیرونِ ملک ملازمت کیلئے جانے والے امیدوار اب تمام ادائیگیاں صرف بینک یا منظور شدہ آن لائن اور ڈیجیٹل ذرائع سے ہی کریں گے۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو بھی امیدواروں سے کسی قسم کی کیش وصولی کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ تمام ادائیگیاں صرف بینک یا منظور شدہ ڈیجیٹل طریقوں کے ذریعے ہی قابل قبول ہوں گی۔حکام کے مطابق فیصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔



