وزیرآباد:پروگریسو لائرز گروپ کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد، ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی خصوصی شرکت

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) جوڈیشل کیمپلیکس وزیرآباد میں پروگریسو لائرز گروپ کی سالگرہ کی تقریب کا اانعقاد کیا گیا،جس میں ایم این اے بلال فاروق تارڑ،صدر بار عمران عصمت چوہدری،جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا،مسلم لیگی راہنما محمد اظہر چیمہ سمیت وکلاء ودیگر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ کسی مہذب معاشرے میں یہ ممکن نہیں کہ کمزور کے لیے قانون سخت ہو اور دولتمند کے لیے نرم یہ نہ صرف اخلاقی دیوالیہ پن ہے بلکہ ہر الہامی مذہب کے بنیادی اصولوں کی بھی نفی ہے، وہی قومیں دنیا میں قیادت کرتی ہیں جو عدل و انصاف کو اپنی بنیاد بناتی ہیں جبکہ ناانصافی اور قانون سے انحراف کرنے والے معاشرے کبھی ترقی نہیں کر سکتے وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کے لئے اپنا بھرپورکردار ادا کرینگے،پروگریسو لائرز گروپ کی انتخابات میں شاندار کامیابی انکے گروپ کے اتحاد و محنت کا مظہر ہے جو قابل تحسین ہے۔

مزید خبریں

Back to top button