پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل جاوید کو برطانوی اعزاز سے نواز دیا گیا

لندن(جانوڈاٹ پی کے)پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل جاوید کو برطانوی اعزاز سے نواز دیا گیا۔

پروفیسر افضل جاوید سابق صدر World Psychiatric Association (2020 تا 2023) اور فاؤنٹین ہاؤس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں۔

انہیں ذہنی صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں 2 جون 2026 کو برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی جانب سے ونڈسر کیسل میں منعقدہ تقریب میں  آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (او بی ای) اعزاز دیا گیا۔

پروفیسر افضل جاوید دنیا بھر میں ذہنی صحت کے فروغ کے لیے اپنی خدمات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ذہنی صحت کے شعبے میں تربیت، پالیسی سازی، ماہرین کی استعداد بڑھانے اور ایسے علاقوں میں مستقل سہولیات قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جہاں وسائل محدود تھے۔

انہوں نے برطانیہ کی کئی فلاحی تنظیموں میں بھی اہم خدمات انجام دی ہیں۔

حکومتِ پاکستان نے ذہنی صحت کے شعبے میں قومی،علاقائی اور عالمی سطح پر ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارۂ امتیاز سے نوازا تھا۔

پروفیسر افضل جاوید بانی و چیئرمین اخوت ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کے بڑے بھائی ہیں۔ ڈاکٹر امجد ثاقب کو بھی ان کی سماجی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز اور ہلالِ امتیاز پیش کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button