سعودی عرب میں پرنس سلطان ائیر بیس کو نشانہ بنایا گیا، ایران کا دعویٰ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پرنس سلطان ائیر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پرنس سلطان ائیر بیس امریکی فوجی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرنس سلطان ائیر بیس پر امریکی جاسوس طیاروں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحرین میں بھی امریکی ففتھ فلیٹ کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا بیان:
دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل کی جانب سے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا تو ہم بھی بجلی کے نظام کو نشانہ بنائیں گے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کسی بھی خطرے کا جواب اسی سطح پر دیا جائے گا، ایرانی پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو اسرائیلی بجلی گھر سمیت امریکی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے والے پاور پلانٹس کو نشانہ بنائیں گے۔



