سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ انتقال کر گئے، نماز جنازہ ریاض میں ادا

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمان آل سعود انتقال کرگئے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ  شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمان آل سعودکا انتقال ہوگیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شہزادے کی نمازہ جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق نماز جنازہ میں  گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبدالعزیز،  دیگر سعودی شہزادوں، سعودی حکام اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button