پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کیلئے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیر اعظم

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کاروائیاں ناقابل قبول ہیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) کا دورہ، عسکری قیادت کی وزیرِ اعظم کو پاکستان افغانستان کی صورتحال پرمفصل بریفنگ۔وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور شر پسند کاروائیوں کیلئے زیرو ٹالرنس اپنائی جائے،افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کاروائیاں ناقابل قبول ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں۔پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے

وزیرِ اعظم کی افغان طالبان رجیم کے سرحدی علاقوں میں حملوں کو پسپا کرنے پر اور بھرپور جوابی کارروائی کرنے پر افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف.انہوں نے کہا کہ پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کیلئے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button