مضبوط معیشت کیلئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہوگا،پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل گیا،وزیراعظم شہباز شریف

 لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت کیلئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہوگا،پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل گیا۔وزیراعظم شہبازشریف نےنیشنل ریگولیٹری اصلاحات کےاجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اصلاحات کا مطالبہ عوام اور کاروباری طبقے کی گزشتہ کئی دہائیوں سےخواہش تھی،سرمایہ کار، صنعتکار، تاجر برادری پیچیدہ قوانین، غیر ضروری ضوابط اور طویل طریقہ کار سےپریشان تھے۔انہوں نے کہا جب حکومت سنبھالی تو پاکستان کی معیشت نازک صورتحال سے دوچار تھی،ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑ اتھا،مہنگائی بےقابو تھی،پالیسی ریٹ معیشت کو مفلوج کرچکا تھا،ملک میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں، ہماری حکومت نے امید کا دامن نہیں چھوڑا اور بہترین حکمت عملی کیساتھ چیلنجز کامقابلہ کیا،ہمارےمعاشی اشاریے بہتر ہوچکےہیں،معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔برطانوی وزیربین الاقوامی ترقی بیرنس جینیفر نےخطاب میں کہا پاکستان بےپناہ صلاحیتوں سےمالامال ملک ہے،پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے،قدرتی وسائل سے بھرپور عالمی تجارتی راستوں کےمرکزپرہونے کےباعث پاکستان توجہ کا مرکز ہے،حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کاروباری برادری بشمول برطانوی سرمایہ کاروں کیلئے مثبت ہے،200سےزائد برطانوی کمپنیاں اصلاحات سےمستفید ہورہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button