پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن بدین کے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوششوں کیخلاف اساتذہ کا احتجاج

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)اساتذہ کی نمائندہ تنظیم پ ٹ ایف کا تنظیم کے خلاف سازش اور عدالت حکام کے تحت ہونے الیکشن کو متنازعہ بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن بدین سٹی کے نو منتخب صدر استاد خالد رستماانی، شکیل میمن، گلو میمن ، سائیں ولی داد گاڈائی اور دیگر نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معزیز عدالت کی جانب سے جو احکامات موصول ہوئے تھے ان کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ہم نے کچھ عرصہ قبل الیکشن شیڈول کے مطابق الیکشن فارم حاصل کیے اور کورم مکمل کیا، تاہم ہمارے مدِمقابل کسی بھی امیدوار نے فارم جمع نہیں کرائے، جس کے باعث ہم بلا مقابلہ منتخب ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخاب کو متنازعہ بنانے کے لئے ایک گروپ متحرک ہو گیا ہے جو یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ الیکشن کروا رہا ہے اور فارم بھر رہا ہے، حالانکہ وہ فارم لینے کے لیے کبھی آئے ہی نہیں۔ سوشل میڈیا پر مختلف گروپس کی جانب سے فارم لینے کی تصاویر بھی وائرل کی جا رہی ہیں، مگر جب ہم نے غریب آباد ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے تصدیق کی تو انہوں نے بتایا کہ یہ اساتذہ وہاں ضرور آئے تھے لیکن فارم لینے کی کوئی بات نہیں کی صرف تصاویر بنوا کر واپس چلے گئے۔ احتجاج کرنے والوں اساتذہ نے کہا کہ مخالفت کرنے کے بجائے متعلقہ گروپ کو چاہیے کہ ہمارے ساتھ مل کر تنظیم کے مفاد میں کام کرے۔ اگر الیکشن کرانا مقصود ہے تو وہ الیکشن قوانین کے مطابق آئیں ہم ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فضول اور من گھڑت پروپیگنڈا کر کے تنظیم کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے



