مہنگا کیا جانے والا پٹرول271روپے میں درآمد کیے جانے کا انکشاف

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگا کیا جانے والا پیٹرول 271.27 جبکہ ڈیزل 496.97 روپے فی لیٹر کے حساب سے درآمد کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لاگو نہیں کیا گیا ہے البتہ کسٹمز ڈیوٹی پہلے سےعائد ہے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے پیٹرول 271.27 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 496.97 روپے فی لیٹر کے حساب سے درآمد کررہی ہے۔حکومت پیٹرول پر اس وقت 24.11 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر35.73 روپے فی لیٹر کسٹمز ڈیوٹی وصول کررہی ہے۔اس کے علاوہ پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن(او ایم سی)7.87روپے فی لیٹر وصول کیا جارہا ہے۔



