وزیرآباد پریس کلب کاجنر ل اجلاس: افتخار احمد صدر، فیاض احمد سینئر نائب صدر، ضمیر کاظمی جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کا جنرل اجلاس،افتخار احمد بٹ کو صدر،فیاض احمد فیضی سینئر نائب صدر اور سید ضمیر کاظمی کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا،ہاؤس کے 90 فیصد اراکین نے اجلاس میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر تینوں عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخاب کر لیا گیا۔پریس کلب کے دیگر عہدے داروں کا چناو باہمی مشاورت سے کیا جائے گا اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ،علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے روایات کو برقرار رکھیں گے صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے مظلوموں کی داد رسی کے لیے حکام تک آواز پہنچانے کا عزم جاری رہے گا نومنتخب اراکین کا تقریب سے خطاب۔ بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے سال 2026 /27 کے لیے عہدیداروں کے چناو اور دیگر ذیلی تنظیمات کے قیام کے لیے جنرل اجلاس گذشتہ روز طلب کیا گیا چیئرمین مجلس عاملہ بابو حامد منظور،سرپرست اعلی صابر حسین بٹ،نجیب اللہ ملک،محمد نعیم بٹ نے اجلاس کی کاروائی کو سنبھالا اور جنرل اجلاس میں شریک ممبران سے سال 2026/27کے لیے عہدیداروں کے انتخاب اور ذیلی تنظیمات کے قیام کے لیے گفتگو کی جنرل اجلاس میں شریک ممبران نے چیئرمین مجلس عاملہ بابو حامد منظور اور کمیٹی کے ارکان رانا شبیر حسین،صابر حسین بٹ کی تجاویز جو کہ پریس کلب کے آئین کی دفعہ 11 شق نمبر 14 کے تحت ہیں افتخار احمد بٹ کو صدر،فیاض احمد فیضی کو سینئر نائب صدر اور سید ضمیر کاظمی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا ہاوس سے اس سلسلہ میں باضابطہ طور پر رائے طلب کی اجلاس میں شریک تمام اراکین نے مشترکہ طور پر چیئرمین مجلس عاملہ اور تین رکنی کمیٹی جو انتخابی عمل کی عملداری کے لیے بنائی گئی تھی کی تائید کی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بلامقابلہ منتخب تینوں عہدیداران دیگر عہدوں کے لیے باہمی مشاورت سے باڈی مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔نومنتخب اراکین نے جنرل باڈی اجلاس میں شامل تمام ممبران کی جانب سے اعتماد کرنے اور منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے خدمات جاری رکھیں گے مظلوموں کی دادرسی کی جاتی رہے گی اور صحافیوں کے حقوق کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے گا اجلاس میں شریک صحافیوں کی پرتکلف ظہرانہ سے تواضع کی گئی۔اجلا سمیں صوفی محمد اشرف نثار،کاشف محمود خان،منظور حسین پھول،ندیم صادق تارڑ،سیف اللہ بٹ،زاہد محمود ہاشمی،چوہدری عبد الوحید وریاہ،ناصر اقبال مہر،سید مظفر زیدی،ڈاکٹر خالد محمود،ملک صفدر،ملک سکندر،میاں شہباز احمد،ساجد بٹ،بلاول،رانا عابد،محمد فاروق منہاس،نعیم اشرف،محمد رفیق آسی،فاروق بٹ،ایوب چوہان،سید تحسین زیدی،ندیم مغل،وقاص ہاشمی،فیصل رضا،رانا شبیر حسین،امانت علی،جبران بٹ،رضوان چیمہ،علمدار سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



