غزہ سے کنٹرول ختم نہ کیا تو حماس کا مکمل صفایا کر دیں گے، ٹرمپ کا انتباہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے غزہ  کا  کنٹرول چھوڑنے سے انکار کیا تو  اس کا مکمل خاتمہ کردیا جائےگا۔

امریکی نشریاتی ادارے سے  گفتگو  میں 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے پر  بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر حماس اقتدار  پر قائم رہنے کی کوشش کرے گی تو  اسے مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا جائے گا۔

ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا حماس نے ہتھیار نہ ڈالنے، غزہ کو کنٹرول میں رکھنے اور یرغمالیوں کی رہائی کو مذاکرات سے مشروط کرنے کے مؤقف کے ساتھ ان کا منصوبہ مسترد کر دیا ہے؟

اس پر ٹرمپ نے مختصر جواب دیا کہ ‘ہم دیکھیں گے اور اس کا جواب وقت آنے پر دیا جائےگا۔

امریکی صدر نے حماس سے معاہدے سے متعلق سوشل میڈیا پر بھی پیغام جاری کردیا،  ٹرمپ نے کہاکہ غزہ جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی پربات چیت آگے بڑھ رہی ہے، بات چیت کامیاب رہی ہے اور تیزی سےآگےبڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیکنیکی ٹیمیں آج دوبارہ مصر میں ملاقات کریں گی تاکہ حتمی تفصیلات پرکام کیاجاسکے۔ سب سے کہہ رہاہوں کہ تیزی سے کام کریں۔

مزید خبریں

Back to top button