صدرآصف علی زرداری رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدر آصف علی زرداری کا جلد ہی دورہ چین متوقع ہے۔ 5 یا 6 دن کے دورہ کے دوران صدر مملکت کی چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے دورہ چین کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ وہ رواں ہفتے کے آخر میں 24 یا 25 اپریل کو چین روانہ ہو سکتے ہیں۔صدر پاکستان کے دورہ چین کے شیڈول کو دفتر خارجہ حتمی شکل دے گا۔ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی بات ہوگی۔



