سکیورٹی فورسزدہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھیں،صدر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا سیکیورٹی فورسز کی شمالی اور جنوبی سرحدوں پر فتنۂ ہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر خراجِ تحسین۔صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ آپریشنز کے دوران34دہشت گردوں کی ہلاکت اور ہتھیاروں کی برآمدگی سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ کارکردگی کا مظہر ہے،سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے “عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھیںملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں کوئی کمی نہیں آنی چاہئے۔

مزید خبریں

Back to top button