لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)صدر آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی کی رہائشگاہ کا دورہ کیا جہاں انہیں بیٹے کی شادی کی مبارکباد پیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ گورنر پنجاب اور سمینہ خالد گھرکی نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح، قانون و امن کی مجموعی صورتحال اور سیاسی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ملاقات کے دوران مختلف حلقوں میں عوامی مسائل، سرکاری اداروں کی کارکردگی اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔
Back to top button