پیپلز پارٹی کے بغیر ایک لمحے کیلئے بھی وزیراعظم اور کابینہ نہیں ٹھہر سکتی،نیئر بخاری
نئے صوبے بنانے کیلئے صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت کی قرارداد چاہیے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کہتے ہیں پیپلز پارٹی کے بغیر ایک لمحے کیلئے بھی وزیراعظم اور کابینہ نہیں ٹھہر سکتی،سندھ میں پیپلز پارٹی کے پاس دو تہائی اکثریت تھی اسلیے پیپلز پارٹی نے قرارداد منظور کر لی,مسلم لیگ ن کو احساس کرنا چاہیے، قانون سازی میں پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیں,حکومت کی اگر بری پالیسی ہو گی تو اس کا اثر پیپلز پارٹی پر پڑے گا,گورنر سندھ سیاست کرنا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دے کر سیاست میں آئیں اور اپنی زور آزمائی کر لیں
انہوںنے مزید کہا کہ نئے صوبے بنانے کیلئے صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت کی قرارداد چاہیے،جس جماعت کے پاس یہ اکثریت ہے وہ اپنی زور آزمائی کر لے،پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے تحفظات حل نہیں ہوئے۔پیپلز پارٹی رہنماؤں کو پنجاب حکومت سے متعلق تحفظات ہیں جو انہوں نے اپنی قیادت کو بتائے ہیں۔حکومت بناتے وقت پیپلز پارٹی کے ساتھ جو معاہدے ہوئے تھے ان میں سے بہت ساری چیزیں آنر نہیں ہوئیں



