پوپ لیو کی کرسمس کے موقع پر دنیا بھر میں جنگوں کے خاتمے اور فلسطین کیلئے امن کا مطالبہ

ویٹی کن سٹی(جانوڈاٹ پی کے)کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے دنیا بھر میں جاری جنگوں کے خاتمےکا مطالبہ کیا ہے۔
ویٹی کن سٹی میں کرسمس پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ پوپ لیو نےکرسمس پر اپنے خطاب کے دوران دنیا بھر میں جاری جنگوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
پوپ لیو نے مصائب کا شکار غزہ کے فلسطینیوں کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے فلسطین، لبنان، شام، اسرائیل اور یوکرین میں امن، انصاف اور استحکام کی دعا کی۔
خیال رہےکہ دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں۔ عراق میں گرجا گھر میں کرسمس کے موقع پر خصوصی عبادات ہوئیں۔ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم میں بھی گرجا گھر میں خصوصی عبادات کی گئیں۔ جنگ سے تباہ حال غزہ کے فلسطینیوں نے بھی کرسمس منائی۔



