پوپ لیو کا استنبول کی بلو مسجد کا تاریخی دورہ

استنبول(جانو ڈاٹ پی کے)کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو نے ہفتے کے روز اپنے ترکی کے چار روزہ دورے کے دوران استنبول کی معروف بلو مسجد کا دورہ کیا، جو کسی کیتھولک پوپ کا مسلم عبادت گاہ میں پہلا رسمی قدم تصور کیا جا رہا ہے۔پوپ لیو نے مسجد میں داخل ہونے سے پہلے احتراماً اپنے جوتے اتارے، جو ایک اہم علامتی قدم تھا۔ مسجد میں داخل ہوتے وقت انہوں نے ہلکا سا جھک کر تعظیم بھی کی، تاہم انہوں نے کوئی عبادت یا دعا نہیں کی۔
Pope Leo visited Istanbul's Blue Mosque, removing his shoes and touring the complex with local religious leaders in a 20-minute visit https://t.co/LIGMPMVJck pic.twitter.com/cXXuZl5Q4L
— Reuters (@Reuters) November 29, 2025
بلو مسجد کے امام اور استنبول کے مفتی نے پوپ کو مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا اور اس تاریخی عمارت کی اسلامی طرزِ تعمیر، تاریخ اور ثقافتی اہمیت سے آگاہ کیا۔ مسجد کا وسیع و عریض ہال 10 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔
پوپ لیو کا یہ دورہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس نے عالمی سطح پر مثبت تاثر پیدا کیا ہے۔



