سہیل آفریدی کی سی ایم سندھ مراد علی شاہ سے طے شدہ ملاقات منسوخ

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔
ذرائع وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق دونوں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات پیر کے روز شیڈول تھی، تاہم وزیراعلیٰ سندھ کی مصروفیات کے باعث ملاقات منسوخ کرنا پڑی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کی منسوخی سے باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اس وقت سندھ کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ وہ گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے، جہاں سندھ حکومت کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔



