سہیل آفریدی کی کوئٹہ آمد پر کارکنوں کی گرفتاریوں پراظہار برہمی

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)کوئٹہ ائیرپورٹ پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کی آمد کے موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ سے دلچسپ مکالمہ ہوا، سہیل آفریدی نے کارکنوں کی گرفتاریوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مجھے خوش آمدید کہا جا رہا ہے اور دوسری جانب ہمارے کارکنوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کوئٹہ پہنچے تو ائیرپورٹ پر کمشنر کوئٹہ اور ڈی آئی جی کوئٹہ نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ نے وزیر اعلیٰ کو خوش آمدید کہا، تاہم سہیل آفریدی نے کارکنوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔مجھے ویلکم سے زیادہ کارکنوں کی فکر ہے، آپ کارکن اٹھا رہے ہیں اور مجھے ویلکم کہہ رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ کے سوال پر ڈی آئی جی کوئٹہ نے کارکنوں کی گرفتاری سے انکار کیا۔ہم نے کوئی کارکن نہیں اٹھایاائیرپورٹ پر ایم این اے عادل بازئی اور پارٹی کارکن بھی وزیر اعلیٰ کے استقبال کے لیے موجود تھے۔



