ملک میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نئی رپورٹ جاری، 24 نمونوں میں وائرس موجودگی کی تصدیق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ملک کےماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس سے متعلق نئی لیبارٹری رپورٹ جاری  کر دی گئی،ملک بھر کے127 میں سے 103 نمونے پولیو سے پاک قرار پائے،صرف 24 نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب ، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پولیو سے پاک نکلے ۔ جنوری میں قومی ادارہ صحت کو  87 اضلاع سے 127 ماحولیاتی نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے تھے ۔ پنجاب کے تمام 31 نمونوں کی رپورٹ منفی  رہی،  سندھ کے 29 میں سے 18 نمونوں میں پولیو مثبت آیا ۔ بلوچستان کے 21 نمونے منفی ، 2 مثبت نکلے ۔

خیبرپختونخوا  کے 34 میں سے صرف 4 نمونوں میں پولیو وائرس مثبت نکلا ۔

 

مزید خبریں

Back to top button