ٹھٹھہ:پولیو کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک، ڈپٹی کمشنر سرمد علی کی قیادت میں آگاہی واک کا انعقاد

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن نمائندہ جانو/پی کے )ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت  نے پولیو کے سلسلے میں آگاہی واک مہم میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی قیادت میں سول اسپتال مکلی کے ای پی آئی سینٹر سے ہفتہ وار پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کیا گیا، جبکہ شعور اجاگر کرنے کے لیے پولیو واک بھی کیا گیا اس موقع پع ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ کے شہری اور دیہی علاقوں میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے صحت عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں تعاون کریں اور اس قومی ذمہ داری کو پورا کریں پولیو واک میں ڈی ایچ او ٹھٹھہ ڈاکٹر صفدر شاہ، سول سرجن سول اسپتال مکلی ڈاکٹر یامین شاہ سمیت دیگر طبی عملے اور اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button