اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس،ہر پانچ سال سے کم عمر بچے کو قطرے پلانے کی ہدایت

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد، انہوں نے ضلع میں 13 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ضلع کے شہری علاقوں سمیت تمام یونین کونسلز میں پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا یقینی بنایا جائے، کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے، انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ موبائل ٹیموں، فکسڈ سینٹرز اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر تعینات عملے کی ٹریننگ اور مائیکرو پلاننگ کو فوری حتمی شکل دی جائے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے پولیس حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے، ڈپٹی کمشنر نے افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں مہم کی خود نگرانی کرنے کا حکم دیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ کرکے ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے بچانا ہے، فرائض میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، والدین سے بھی اپیل ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور پولیو سے بچاؤ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ افسران نے یقین دہانی کرائی کہ مہم کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور مقررہ اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button