ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے ضلع میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا، سول اسپتال سے پولیو آگاہی ریلی بھی نکالی گئی

تھرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی)ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے سول اسپتال مٹھی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع تھرپارکر میں 02 فروری 2026 سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے محکمہ صحت کے افسران اور پولیو مہم کے ورکرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جو معصوم بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور بنا دیتا ہے، اس لیے اس کے خاتمے کے لیے ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ضلع تھرپارکر کے معصوم بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھا جا سکے اور ہمیشہ کی طرح پولیو فری ضلع برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران تمام انتظامات مکمل کیے جائیں، ٹیمیں گھر گھر جا کر ذمہ داری کے ساتھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، اور مہم کے دوران اگر کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو بروقت انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے تاکہ فوری طور پر اسے حل کیا جا سکے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی کی قیادت میں پولیو مہم کے حوالے سے پولیو آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔

پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر بھرت کمار، سول سرجن سول اسپتال مٹھی ڈاکٹر ہریش کمار جگاڻي، محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹرز، ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید خبریں

Back to top button