بدین: پولیو مہم کا آغاز، ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر کا ویکسینیشن پوائنٹس کا دورہ، سخت سیکیورٹی انتظامات

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام . پی کے)ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کے ہمراہ پولیو مہم کے پہلے روز مختلف ٹرانزٹ اور فکسڈ پوائنٹس کا دورہ کرکہ پولیو ویکسینیشن اور سیکیورٹی امور کو جائزہ لیا ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کے ہمراہ بدین شہر میں پیر چوک  ٹنڈو باگو روڈ پر وھنائی پل اسٹاپ اور ٹنڈو باگو شہر کے  مختلف علاقوں کا دورہ کرکہ پولیو ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا اور پولیو ٹیموں سے ملاقاتیں کرکہ سیکیورٹی و دیگر امور پر بریفننگ لی ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے خصوصی ہدایات پر پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 1257 موبائل ٹیمز، 50 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 67 فکسڈ پوائنٹس پر مجموعی طور پر بدین پولیس کے  30 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 490 پولیس جوان تعینات کیے گئے ہیں

علاؤہ ازیں متعلقہ سب ڈویژنوں کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں پولیو ویکسینیشن کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔اس موقع پر  ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ انکو جسمانی معذوری سے بچایا جا سکے اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے میں بھرپور تعاون کریں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے

مزید خبریں

Back to top button