میرپورخاص میں پولیو مہم کا آغاز: 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

ميرپورخاص (شاھدمیمن\جانوڈاٹ پی کے) ڈویزنل کمشنر جلال الدین مہر نے ڈپٹی انسپیکٹر آف پولیس فیصل عبداللہ کے ہمراہ بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے ایدہی مڈل اسکول میرپور خاص میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

سندھ بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی آج سے 16 اپریل 2026 تک انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے ڈویزن بھر میں انسداد پولیو مہم کے دوران 10 لاکھ 12 ہزار 560 پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ضلع میرپورخاص میں 3 لاکھ 60 ہزار 104 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سندیپ کمار ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نہچل رائے، روٹری کلب آف میرپورخاص کے صدر راجکمار لوہانہ، سیکریٹری شہباز عثمان، روٹری کلب آف میرپورخاص کے روٹرایکٹ جاوید بابر ایڈوکیٹ، پریم کمار اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے. ڈویزنل کمشنر جلال الدین مہر نے بعد اذاں ڈپٹی انسپیکٹر آف پولیس فیصل عبداللہ کے ہمراہ ٹول پلازہ ٹرانزٹ پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کے کارکردگی کا بھی جائزہ لیا.

مزید خبریں

Back to top button