علی پور میں انسدادِ پولیو سیمینار،1.56 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

علی پور(جانوڈاٹ پی کے)یونیسیف کے تعاون سے علی پور میں پولیو سے بچاو کیلئے سیمینارمنعقد کیا گیا جس میں ورکرزکو انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

سیمینار سے خطاب کرتےہوئے سی اوہیلتھ ڈاکٹرفیاض گوہانگ نےبتایا تمام ترموسمی سختیوں کے باوجود پانچ سال کی عمر کے ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں گے ، تحصیل بھر کے ایک لاکھ چھپن ہزارسات سو تیتیس بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کےلیےچھ سوچار ٹیمیں بنائی گئی ہیں جنہیں ایک سو بارہ ایریا انچارج مانیٹر کریں گے۔پانچ سواکسٹھ موبائل ٹیموں کے ساتھ ساتھ اکیس فکسڈ سائٹس بنائی گئی ہیں جو دسمبر میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں پانچ سال تک کے ہربچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے میں مدد کریں گی ۔

 سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمائلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئیے والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں ، انشاء اللہ بہت جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔سیمینار میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض خان گوپانگ ، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر غلام پنجتن سمیت درجنوں پولیو ورکرز نے نے شرکت کی ۔

مزید خبریں

Back to top button