پولیو ویکسین پلانے سے انکارکرنیوالے والد کو اسسٹنٹ کمشنر نے قائل کرلیا،بچے کیساتھ والد کو بھی قطرے پلادئیے

اسلام آباد(jano.pk)اسکردو میں انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے والد کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلادیے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 38 ہزاربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ جس میں مقامی لوگوں کا تعاون بہت حوصلہ افزاء رہا۔

تاہم اسکردو میں ضلع گانچھے کے شہری نے اپنے 5  سالہ بیٹے کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے ساتھ ساتھ اس کے والد کو بھی پولیو کے قطرے پلادیے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والد کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بے ضرر ہونے کا یقین دلانے کے لیے پلائے گئے۔

دوسری جانب بچے کے والد نے بتایا کہ بیٹے کو پولیو سے بچاؤ  کے قطرے نہ پلانا غلطی تھی جس کو میں  تسلیم کرتا ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button