قمبرشہدادکوٹ،پولیس موبائل اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر،7اہلکار زخمی

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)قمبرشہدادکوٹ میں نصیرآباد کے قریب انڈس ہائی وے پر ایس ایس پی کے پیٹرولنگ اسکارٹ میں شامل پولیس موبائل اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر ہوگئی، حادثے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سعید ابڑو، عبدالرؤف گوپانگ، عبدالرحیم تنیو، میر محمد لاکھو، مشتاق احمد، بخت علی اور انور علی شامل ہیں، زخمیوں کو ٹراما سینٹر لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا. ادھر ایس ایس پی حسن سردار بھی ٹراما سینٹر لاڑکانہ پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور علاج کے متعلق بات چیت کی، پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی زخمی جوانوں کے ورثاء سے بھی ملے اور انہیں علاج معالجے کیلئے تعاون کا یقین دلایا.

مزید خبریں

Back to top button