لاڑکانہ: رشتے کا جھانسہ، ملتان کے شہری کو پولیس نے اغوا ہونے سےبچا لیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) رشتے کے جھانسے میں کشمور کے کچے کی طرف جانے والے ملتان کے شہری کو پولیس نے اغوا ہونے سے بچالیا ہے. ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے سفیر جاگیرانی نے ٹیکنیکل اطلاع کی مدد سے خورشید احمد میتلو کو تھانہ میانی کی حدود سے بچالیا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کا کہنا تھا کہ عوام فیک کالز، میسجز کہ ذریعے کچے کی طرف نہ جائیں, اگر آپ کو دوستی، شادی، نوکری، سستے دام پہ گاڑی، مال مویشی یا دوسرے جھانسوں میں پھنسانے کے لئے کوئی فون کال آئے تو فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع کریں۔



