14 اہلکار شہید، 120 ڈاکو ہلاک، 280 زخمی، 20859 ملزمان گرفتارہوئے، لاڑکانہ پولیس رینج کی سالانہ رپورٹ

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ پولیس رینج کے پانچوں اضلاع میں سال 2025ع میں امن امان کے قیام کے دوران 14 پولیس افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش فرمایا، پولیس نے 1500 مبینہ مقابلوں میں 120 ڈاکوٶں کو ہلاک جبکہ 280 ڈاکوٶں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ہلاک ڈاکوؤں میں 6 انعام یافتہ بھی شامل تھے، یہ تفصیلات ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں بتائے گئے ہیں.
رپورٹ کے مطابق سال بھر میں دوران پولیس کارروائی 219 گینگز بسٹ کرکے مجموعی طور پر 20859 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 2193 کرمنلز، 7993 اشتہاری اور 18666 روپوش شامل ہیں. پولیس نے جرائم پیشہ افراد سے 15 ہینڈ گرنیڈ، 10 جی تھری، 54 کلاشنکوف، 746 پسٹلز، 116 شارٹ گنز اور 5 شیل برآمد کئے. پولیس نے منشیات فروشوں سے 1010 کلوگرام چرس، 02 کلو آفیم، 21کلو 179 گرام آئیس، 395 گرام ہیروئین، 10078کلو گرام گٹکا، 1584 کلو گرام بھنگ اور شراب 4565 لٹرز شراب برآمد کی. پولیس نے 81 مغوی بازیاب کرائے اور 567 افراد کو ٹیکنیکل طریقے سے اغوا ہونے سے بچایا



