پولیس کاعید الفطرپرسکیورٹی پلان

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے ہدایت کی کہ مساجد، شاپنگ سینٹرز اور کمرشل ایریاز میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور تمام ڈیوٹیز ایس او پیز کے مطابق سرانجام دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران اپنے ماتحت اہلکاروں کو سیکیورٹی ڈیوٹی سے متعلق مکمل بریفنگ دیں تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہوانہوں نے مزید ہدایت کی کہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود رہ کر سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ کچی شراب بنانے والوں، فروخت کنندگان اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جا سکےڈی پی او اوکاڑہ نے واضح کیا کہ عیدالفطر کی نماز کے دوران سیکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا



