لاڑکانہ: قمبر شہدادکوٹ پولیس کا کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبر شہدادکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ، روپوش و منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے سنگین کیسز میں روپوش، جرائم پیشہ و منشیات فروش 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 7 عدد پسٹل بمع مئگزین اور 2 کلو گرام بھنگ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں. گرفتار ملزمان میں خالد حسین جلبانی، شعیب احمد بھٹو، اسرار بنگلانی، ارشاد کھوھارو، اظھر جانوری، دیدار کھوکھر، علی اکبر کھوکھر، اعظم بلیدی ، الطاف مگنہار، عمران مگنہار اور عمران بلیدی شامل ہیں ۔ ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ حسن سرادر احمد خان نیازی نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ روپوش و منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں جرائم پیشہ و منشیات فروش ملزمان کا جڑ سے خاتمہ کر کے ضلعے کے عوام کو امن فراہم کیا جائے گا۔سماج دشمن عناصر کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے.

مزید خبریں

Back to top button