راجن پور: کچے میں آپریشن کے دوران مزید 79 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دئیے

راجن پور(جانوڈاٹ پی کے)راجن پور میں کچے میں پنجاب پولیس کے آپریشن کے دوران مزید 79 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔
راجن پور میں پنجاب پولیس کے آپریشن میں ہلاکت کے ڈر سے انتہائی مطلوب گینگز کے مزید 79 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
راجن پور پولیس کے سامنے سرنڈر کرنے والوں ڈاکوؤں کی مجموعی تعداد 176 ہو گئی۔
پنجاب پولیس کے مطابق ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والا بدنام زمانہ ڈاکو مجیب ، 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والا متارا سکھانی، 25 لاکھ روپے سر کی قیمت والا نواب سکھانی سرنڈر کرنے والوں میں شامل ہے۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ راجن پور میں اب تک ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے 5 ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں، گرفتار ڈاکو اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتی سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
پولیس نے ڈاکوؤں کے 27 ٹھکانوں اور بنکرز کو تباہ کیا۔



