سندھ اور پنجاب پولیس کا 4 اضلاع میں ڈاکؤں کیخلاف میگا آپریشن جاری، 10 ڈاکو ہلاک اور 60 سے زائد سرنڈر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سندھ اور پنجاب پولیس کا 4 اضلاع میں ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ میگا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 10 ڈاکوؤں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ 60 سے زائد سرنڈر کر چکے ہیں  ،ڈاکوؤں کے زیر اثر 80 کلومیٹر کا علاقہ پولیس کے ریڈار پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق رونتی میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری ہے جس دوران ڈاکوؤں سے مزید 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیاہے جن میں سلطان اور محمد بشیر شامل ہیں ، دونوں مغوی کئی ماہ سے ڈاکوؤں کی قید میں تھے۔

پولیس کا کہناتھا کہ آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیاہے ، کچے کے علاقوں میں 24 سال بعد امن کی فضا بحال ہونا شروع ہو گئی ہے  اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت رنگ لانا شروع ہو گئی ہے ۔ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہاہے ۔علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ ریاستی نگرانی کر کے ڈاکوؤں کا خاتمہ کیا جائے ۔

رونتی کچے میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن 6 روز سے جری ہے ، جس دوران 4 بدنام زمانہ ڈاکوؤں کو ہلاک کیا گیا جبکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 8 مغویوں کو بازیاب بھی کروایا گیا ۔

پولیس کا کہناہے کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کیساتھ نرمی برتی جائے گی ، سرینڈر نہ کرنے والے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا ۔

ایک کروڑ سے زائد سر کی قیمت والے وہاب لونڈ اور میرا لٹھانی نے بھی سرینڈر کر دیا ہے۔ لونڈ، کوش، لٹھانی اور سیکھانی گینگ نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

راجن پور

راجن پور میں آپریشن کے دوران کئی ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ متعدد خمی ہوئے، اب تک 54 ڈاکو سرنڈر بھی کر چکے ہیں۔

رحیم یار خان

رحیم یار خان میں بھی ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ،   ڈی پی او کا کہناتھا کہ آپریشن میں مزید 8 خطرناک ڈاکوؤ ں کو گرفتار کیا گیاہے ، 1700 پولیس اہلکار، 8 ڈرون ٹیمیں اور بکتر بند گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔

مختلف گینگز ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہیں جبکہ 62 نے پولیس کے سامنے ہتھیار بھی ڈال دیئے ہیں ، پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے 50 سے زائد سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیاہے ۔

آر پی او بہاولپور

آرپی او بہاولپور غایز صلاح الدین کا کہناتھا کہ  کچے کے نوگو ایریا میں قانون کی رٹ قائم کریں گے، سندھ ، پنجاب پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے ، آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے ، 60 مجرم ہتھیار ڈال چکے ہیں جبکہ 3 مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔

عرفان سموں ے کہا کہ کچے میں وہاب لونڈ سرغنہ تھا، وہاب اپنے ساتھیوں سمیت پولیس کے سامنے پیش ہوا، بڑی بڑی گینگز نیوٹرلائزڈ ہو چکی ہیں، لاٹھانی گینگ سرغنہ سمیت سرینڈر کر چکا ہے ، ہم نے اس معاملے پر کمیونٹی کو متحرک کر رکھاہے ۔

مزید خبریں

Back to top button