بدین پولیس کا کریک ڈاؤن،5منشیات فروش گرفتار، 20 گرام آئس اور 670 لٹر دیسی شراب برآمد

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ.پی کے)20 گرام آئس اور670 لٹرز دیسی شراب برآمد کاروائیوں کے دوران 5 منشیات فروش ملزمان گرفتار تفصیل کے مطابق ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں مختلف تھانوں اور پولیس چیک پوسٹس کی جانب سے کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ایس ایچ او انسپکٹر فیصل زمان جٹ اور انچارج سی آئی اے سب انسپکٹر گل حسن لغاری نے مشترکہ طور پر پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے آئیس سپلائر ملزم علی حیدر چانڈیو کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 20 گرام آئیس اور 10 ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے اسی تھانے کی ایک اور کامیاب کارروائی میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم نیاز حسین ملاح کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 لٹر دیسی شراب برآمد کی گئی
تھانہ شہید فاضل راہو ایس ایچ او انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاشق علی خاصخیلی کی دیسی شراب کی بٹھی پر کامیاب چھاپہ مار کر 350 لٹر دیسی شراب برآمد کی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا مزید کارروائی کے دوران ملزم امیر بخش خاصخیلی کی دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کر 250 لٹر دیسی شراب برآمد کی گئی جبکہ بٹھی کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا
پولیس چیک پوسٹ شادی لارج چیک پوسٹ انچارج اے ایس آئی نہرو ریباری نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم ٹیکم داس کولھی کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 50 لٹر دیسی شراب برآمد کی گئی تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہےضلع بدین میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔



