لاڑکانہ: مبینہ بھتہ نہ دینے پر پولیس اہلکار قتل، ملزمان فرار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے کے معاملے پر ملزمان نے ڈیوٹی کے بعد گھر جانے والے پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے. تھانہ ماہوٹا کی حدود میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار اصغر شر کو قتل کردیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق مقتول پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد نواحی گاؤں اپنے گھر جا رہا تھا کہ ملزمان نے نشانہ بنایا، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے 15 مددگار پر تعینات اہلکار اصغر شر کے قتل واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے. ادھر مقتول کے کزن خادم شر کا کہنا تھا کہ ہمارے گاؤں میں رہنے والے ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر اصغر شر کو قتل کیا ہے، ملزمان نے دھمکیاں دے رکھیں تھیں کہ اگر گاؤں میں رہنا ہے تو بھتہ دینا ہوگا. انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا.

مزید خبریں

Back to top button