وزیرآباد: ریپ متاثرہ خاتون کیساتھ تھانہ محرر کی بدتمیزی، مردوں کے سامنے غلیظ گالیاں، وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)میڈیکل کروانے گئی ریپ متاثرہ خاتون سے تھانہ محرر کی بدتمیزی،مردوں کے سامنے غلیظ گالیاں اور گھٹیا القابات سے نوازتا رہا،خاتون روتی ہوئی بنا میڈیکل کروائے گھر واپس،عوامی سماجی حلقوں کا شدید احتجاج،وزیراعلی پنجاب سمیت سی پی او گوجرانولہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ.

تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کی رہائشی سعدیہ حفیظ جو کہ ایک ریپ متاثرہ خاتون ہے جسکی ایف آئی آر نمبری 503/26 تھانہ علی پور چٹھہ میں درج ہے کو مورخہ 06اپریل کو صبح تھانہ سے کال کی گئی کہ آپ تھانے آکر اپنا میڈیکل کروائیں۔خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر کچھ دیر لیٹ ہوگئی جس پر تھانہ محرر نوید اے آیس آئی غصے میں آپے سے باہر ہوگیا اور متاثرہ خاتون کو درجن بھر مردوں کے سامنے غلیظ القابات سے نوازتے ہوئے گھٹیا الزام تراشی شروع کر دی جس پر خاتون نے کہا کہ آپ کے گھر میں بھی ماں بہن ہوگی آپ تمیز سے بات کریں جس پر محرر آپے سے باہر ہوگیا اور مذید گندی گالیاں دینے لگا جس پر کمرے میں بیٹھے دوسرے ملازمین کی دخل اندازہ پر محرر خاموش ہو گیا۔مردوں سے بھرے کمرے میں اپنی ذلت ورسوائی ہوتی دیکھ کر خاتون روتی ہوئی بنا میڈیکل کروائے واپس گھر آگئی۔خاتون نے میڈیا کو اپنے ایک ویڈیو بیان کے زریعے بتایا کہ تھانہ علی پور چٹھہ میں تعینات محرر انسان نہیں بلکہ انسانیت کے نام پہ دھبہ ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ بدتمیز محرر کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کرنے اور نیک دل انسان کو بطور محرر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button