قمبرشہدادکوٹ: دو پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی، اسلحہ برآمد

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ضلع قمبرشہدادکوٹ کے تھانہ وارہ اور تھانہ نصیرآباد کی حدود میں دو الگ پولیس مقابلے ہوئے جن میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت غلام مصطفيٰ چانڈیو اور زخمی کی شناخت وحید جونیجو کے ناموں سے ہوئی، ہلاک ڈاکو سندھ اور بلوچستان میں 20 سے زائد جبکہ زخمی ڈاکو 6 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا، دوران مقابلہ ہلاک ڈاکو کے 3 ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے.



