دیپال پور میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک، 2 فرار

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)رتہ کھنہ چوک کے قریب سی سی ڈی پولیس کی جانب سے مشکوک لوڈر رکشہ کو رکنے کا اشارہ کرنے پر تین نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جوابی فائر بھی کئے گئے اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سےمنڈی عثمان والا کا رہائشی دانش نامی ایک ملزم ہلاک ہو گیااس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے لوڈر رکشہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے نعش اسپتال منتقل کرکے مصروف کاروائی ہے جب کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے

مزید خبریں

Back to top button