اوکاڑہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) اوکاڑہ پولیس نے مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ خورد کو اطلاع ملی کہ تین مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی ہے اور فرار ہوگئے ہیں جس پر پولیس جائے وقعہ پر گئی اور مفرور ڈاکو کا تعاقب کرنا شروع کر دیا نواحی گاؤں چک 2 ون آر کی پلی کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس نے حفاظت خود اختیار ی کے طور پر جوابی فائرنگ کی مقابلہ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو ڈاکو فرار ہوگئے پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار کر کے علاج معالجہ کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ڈاکو کی شناخت شہباز عرف چینی کے طور پر ہوئی ہے جو سرقہ اور منشیات کے 11 مقدمات میں مطلوب ہے پولیس نے چھینی گئی موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کر لی ہے جب کہ ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔



