اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ، 23 سنگین جرائم میں ملوث ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اوکاڑہ( رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے )پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا گرفتار ڈاکو کی شناخت سمیع عرف کاکا کے نام سے ہوئی ہے کاکا ڈکیتی و سرقہ جیسے 23 سنگین جرائم میں ملوث نکلاگرفتار ڈاکو سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا تین مسلح ڈاکوؤں نے شہری رمضان سے موٹر سائیکل چھینی لی جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ستگھرہ ظفر خان اور انکی ٹیم نے بہادری سے تعاقب کیا ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فرار ڈاکووں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہےزخمی ڈاکو برائے علاج معالجہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا

مزید خبریں

Back to top button